کولمبو، 24 ستمبر (یو این آئی ) ایشیا کپ میں سری لنکا کی مایوس کن کارکردگی اور اس کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو جانے کا نزلہ سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز پر گر گیا اور ان کی کپتانی چھین کر دنیش چنڈیمل کو ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان بنا دیا گیا۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز نے ٹیم کے پہلے راؤنڈ میں بنگلہ دیش اور افغانستان سے ہار کر باہر ہو جانے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے میتھیوز کو ون ڈے ٹیم کے کپتان کے عہدے سے ہٹا دیا اور ان کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان چنڈیمل کو ون ڈے ٹیم کی بھی کمان سونپ دی۔ میتھیوز 10 ماہ تک ٹیم کے کپتان رہ سکے۔